Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ٹوئٹ اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطی میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کی رضامندی سے مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور یہ اعزاز قابل فخر ہوگا۔ وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے جاری مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے یہ پیغام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دفترِ خارجہ نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی اور مذاکراتی کوششوں کے لیے تیار رہا ہے۔

sss

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔