Wednesday, March 18, 2026
ہومتازہ ترینشیخ رشید کے عمرہ کیس میں ہائیکورٹ کا سنگل بینچ فیصلہ کالعدم، دوبارہ سماعت کا حکم

شیخ رشید کے عمرہ کیس میں ہائیکورٹ کا سنگل بینچ فیصلہ کالعدم، دوبارہ سماعت کا حکم

راولپنڈی: (آئی پی ایس) شیخ رشید کے عمرہ کیس میں ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے عمرہ اجازت سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کر لی۔
ڈویژن بینچ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل تھا، نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت عمرہ اجازت کی درخواست کا ازسرنو میرٹ پر جائزہ لے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خارج کی گئی عمرہ درخواست بحال تصور ہوگی اور متعلقہ عدالت اس پر دوبارہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔