Wednesday, March 18, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ہونے کا معاملہ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ہونے کا معاملہ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

پشاور(آئی پی ایس) وزیر اعلی ہاؤس خیبر پختونخوا سے معلومات لیک ہونے کے معاملے پر سی ایم ہاؤس کے 80 اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 53 اہلکار اسپیشل برانچ اور 27 اہلکار ایف آر پی کے تبدیل کر دیے گئے۔

ذرایع سی ایم ہاؤس کے مطابق پولیس لائن اور سیکیورٹی یونٹ سے نئے اہلکار سی ایم ہاؤس تعینات کر دیے گئے ہیں۔

عید سے قبل ٹرانسفر ہونے والے اہلکار الاؤنس سے بھی محروم ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔