اسلام آباد:(سب نیوز) سی ڈی اے ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف ہیڈکوارٹر میں احتجاج شروع کر دیا۔
مزدور یونین کی کال پر سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کا کام مکمل طور پر بند ہو گیا جبکہ احتجاجی ملازمین کی بڑی تعداد سی ڈی اے چیئرمین آفس کے باہر جمع ہو گئی۔
ملازمین کی جانب سے چیئرمین دفتر کے گھیراؤ کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور ہزاروں ملازمین احتجاج میں شریک ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہوں میں کٹوتی کی پالیسی فوری واپس لے۔ ان کے مطابق ممبر ایڈمنسٹریشن نے کٹوتی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی قبول نہیں کی جائے گی۔
سی ڈی اے ملازمین کاتنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف ہیڈکوارٹر میں احتجاج شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
