Monday, March 16, 2026
ہومتازہ ترینبینظیرانکم سپورٹ پروگرام، رحیم یار خان میں امداد لینے آئی 9خواتین چھت گرنے سے ہلاک، 76افراد زخمی

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، رحیم یار خان میں امداد لینے آئی 9خواتین چھت گرنے سے ہلاک، 76افراد زخمی

رحیم یار خان(سب نیوز)رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیے آئی خواتین پر چھت گر گئی، 8 خواتین جاں بحق اور 76 خواتین زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 125 کے قریب ایک مارکیٹ میں پیش آیا جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے کے لیے آنے والی 200 سے زائد خواتین ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں۔حکام کے مطابق خواتین امداد کے انتظار میں موجود تھیں، کمزور چھت اچانک گر گئی جس سے کئی خواتین ملبے تلے دب گئیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمی خواتین کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ بعدازاں ریسکیو حکام نے بتایا کہ شیخ زاید ہسپتال میں زیر علاج مزید 3 خواتین دم توڑ گئیں، زخمی خواتین کی تعداد 76 ہے، میتیں شیخ زاید ہسپتال میں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔