Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانارجنٹائن کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ

ارجنٹائن کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ

اسلام آباد، لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق ارجنٹائن پاکستان سے 12 جے ایف 17 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔ جس کے لیے ارجنٹائن کی حکومت نے بجٹ کا مسودہ ایوان نمائندگان میں پیش بھی کردیا ہے۔ ارجنٹائن کی حکومت نے طیاروں کی خریداری کی مد میں 66 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم رکھی گئی ہے۔ارجنٹائن پاکستان سے 10 سنگل سیٹر جب کہ 2 ڈبل سیٹر طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، اس سے قبل وہ اس قسم کے طیارے برطانیہ اور جنوبی کوریا سے خریدنا چاہتا تھا۔واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ایک جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر تیار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔