راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سینئرصحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل صحافی رہنما چوہدری رحمت اللہ شمسی(سی آ ر شمسی)کو کری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
قبل ازیں نماز جنازہ شہباز شریف پارک راولپنڈی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں چیئرمین پیمر ا سیلم بیگ،جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمن لودھی، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، اور صحافی رہنماوں افضل بٹ،ناصر زیدی،مزدور رہنما چوہدری یاسین، مرحوم کے فرزند سعد عمر، سیاسی و سماجی رہنمائوں ،صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، سی آر شمسی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ،مرحوم کی رسم قل اتوار بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ اصغرمال روڈ ادا کی جائے گی۔
سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے وسینئرصحافی سی آ ر شمسی کو سپرد خاک کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
