Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزاین ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کیلئیلازمی شرط ہے، سپریم کورٹ

این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کیلئیلازمی شرط ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کے لییلازمی شرط قرار دیتے ہوئے پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ این ٹی ایس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کی بھرتی کیلیے دائر درخواستیں خارج کردی گئیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہیکہ فیل امیدوار بھرتی پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنیکا قانونی حق نہیں رکھتے، بھرتی کے عمل میں شامل ہونیکے بعد امیدوار اہلیت کے معیار پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد حق دعوی کے تحت قانونی چارہ جوئی برقرار نہیں رہ سکتی۔سپریم کورٹ کا کہنا ہیکہ محکمہ تعلیم کی 2017 کی پالیسی قانونی ہے، عدالتیں پالیسی سازی میں مداخلت نہیں کرتیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہیکہ پشاور ہائی کورٹ کا مشاہدہ غلط تھا کہ وزیرتعلیم کی ہدایات کی قانونی حیثیت نہیں، صوبائی وزیرتعلیم کو رولز آف بزنس کے تحت بھرتی کا معیار مقرر کرنیکا اختیار حاصل ہے، ٹرائل کورٹ نے فیل امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں شامل کرنیکا حکم دے کر قانون کی غلط تشریح کی، ماتحت عدالتوں نے2017 کی رائج پالیسی کے بجائے 2014 کی منسوخ شدہ پالیسی پر انحصار کیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق عدالتیں بھرتی کے معیار اور پالیسی کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتیں۔خیال رہے کہ درخواست گزاروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد سیکم نمبر لینے والے امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں شامل کرنیکی استدعا کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔