غور(آئی پی ایس )پاکستان کے جوابی حملوں کے خوف سے افغان طالبان عہدیدار 4 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبہ غور فرار ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ غور کے کم از کم چار ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے متعدد عہدیدار ہفتہ کی صبح چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خوف سے اس صوبے میں پہنچے۔
افغان میڈیا نے ہیلی کاپٹر کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں افغان طالبان عہدیدار صوبہ غور پہنچے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی حملوں کے خوف سے طالبان کے کئی عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان اور دایکندی کی طرف فرار ہوئے تھے۔
