Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

حکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ٹرانس پشاور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو بھجوائی جبکہ وزیراعلی نے مسترد کر دیا۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اس لیے وزیراعلی سہیل آفریدی نے بی آر ٹی بسوں میں کرائے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔