Thursday, March 12, 2026
ہومتازہ ترینامریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جائیگی ، ٹرمپ کا اعلان

امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جائیگی ، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں 50سال میں پہلی مرتبہ ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس کے لیے سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کریگی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ 300 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ برانز وِِل میں یہ نئی ریفائنری امریکا کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکا فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔ امریکا فرسٹ ریفائننگ نے ریلائنس انڈسٹریز کا نام لیے بغیر کہا کہ اس کے ساتھ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے 20 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔
یہ ریفائنری امریکا کے تقریبا 1.2 ارب بیرل لائٹ شیل آئل کو پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریبا 125 ارب ڈالر ہے اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی جس کی مجموعی مالیت تقریبا 175 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔