Wednesday, March 11, 2026
ہومپاکستانوزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماوں نے مشرقِ وسطی اور وسیع تر خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کے ساتھ ساتھ اس کے وسیع تر نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔