اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں مجتبی خامنہ ای کوسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی عوام سے تعزیت اور امت مسلمہ کیلئے دعاوں کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی عوام کو شدید دکھ میں ہے، مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں ایران امن و اسحکام اور خوشحالی کی طرف جائیگا،پاک ایران تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستانی عزم ، دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کیلئے تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔شہبازشریف نے مجتبی خامنہ ای کی صحت،کامیابی اور ایرانی عوام کیلئے امن،استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کے نام خط، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
