اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے گذشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔سینٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے موقف کو دوہرایا اور خطے میں کشیدگی میں کمی، بات چیت، امن اور استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری طرف آج شب بحرین میں ایرانی ڈرون کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ بحرین دفاع فورس کی جنرل کمانڈ نے اس حملے کو ایرانی جارحیت قرار دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
