Tuesday, March 10, 2026
ہومپاکستانایمان کی طاقت اور سچی قیادت ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے، جاوید انتظار

ایمان کی طاقت اور سچی قیادت ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے، جاوید انتظار

اسلام اباد( سب نیوز)
ایمان کی طاقت اور سچی قیادت نا ممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔ اللہ کے بعد خود پر یقین کیساتھ کوشش کرنے والا ناکام نہیں ہوتا ۔ تصور کی وضاحت اور ہدف پر توجہ مرکوز ہو تو انسان منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے ۔ سوچ ایک تو منزل بھی ایک ہوتی ہے۔ صاحب فکر انسان کی منزل بھی عظیم ہوتی ہے. اللہ نے انسان کے وجود کے اندر کائنات کے راز پوشیدہ رکھے ہیں۔ جنکی تلاش کے لئے علم اور تحقیق لازمی امر ہے ۔

یہ بات چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے آئی سی سی چٹھہ بختاور ، آئی سی سی صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات اور آئی سی سی کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی کیمپس کے دورے کے دوران پرنسپلز سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی ۔

پروفیسر عامر نے پرنسپل آئی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز، پرنسپل گلزار قائد خادم حسین ، پرنسپل ائی سی سی روات شاہد عمران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں کا نظام جلد از جلد ڈیجٹیلائز کرلیں۔ اس موقع پرکیرئیر کلسٹر 1 کے ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کلسٹر 2 ناظر محمود عباسی بھی موجود تھے۔جاوید انتظار نے کہا کہ نظام کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنے سے نظام تباہ و برباد ہو جاتا ہے ۔ نیت اور کارکردگی سے عزت ملتی ہے۔ انسان کی تخلیق کا اصل مقصد خدمت خلق ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔