Sunday, March 8, 2026
ہومتازہ ترینمشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

دوحا:(آئی پی ایس) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی یہ میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہونا تھی تاہم خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹنگ اب اپریل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔آئی سی سی نے اپنے تمام رکن ممالک کو میٹنگ کے ملتوی ہونے سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس اب کسی دوسرے مقام پر منعقد کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔