Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمن منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مجرم قرار

ملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمن منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مجرم قرار

اسلام آباد(سب نیوز)مالیاتی جرائم کے خلاف کارروائی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر اسلام آباد کی عدالت نے کرنل(ر)خلیل الرحمن، وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کے قریبی ساتھی کو منی لانڈرنگ کے ایک بڑے مقدمے میں مجرم قرار دیدیا ہے۔ یہ مقدمہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد کی جانب سے تفتیش کیا گیا تھا۔

یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 19/2025 کے تحت انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعات 3اور 4کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تفتیش اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد معزز عدالت نے 07مارچ 2026 کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو منی لانڈرنگ کے جرم میں قصوروار قرار دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم تقریبا 1 اعشاریہ6ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا، جس کے لیے رقوم کو مختلف مالیاتی ذرائع اور تیسرے فریق کے ذریعے منتقل کر کے ان کی اصل حیثیت کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے پروسیڈز آف کرائم کو چھپانے کے لیے باقاعدہ طور پر مالیاتی لین دین کی تہہ در تہہ کی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو درج ذیل سزائیں سنائیں،10سال قید بامشقت،25ملین روپے جرمانہ ،منی لانڈرنگ سے حاصل شدہ جائیداد/اثاثوں کی ضبطگی ،یہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد نے تفتیش کیا جس میں مالیاتی شواہد، دستاویزی ریکارڈ اور بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے جرم کو ثابت کیا گیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوںکے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔عدالتی فیصلے کے مطابق سزا کے نفاذ اور اثاثوں کی ضبطگی سے متعلق مزید قانونی کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

WhatsApp Image 2026 03 07 at 4.46.19 PM 1
WhatsApp Image 2026 03 07 at 4.46.20 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔