Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ اور اماراتی وزیر خارجہ سے رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ اور اماراتی وزیر خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 7مارچ 2026کو دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچ وے اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے الگ الگ رابطے کیے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولتِ مشترکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال کے باعث وہ لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ منسٹریل ایکشن گروپ اور دولتِ مشترکہ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی لندن میں ہائی کمشنر کرینگے۔ انہوں نے پاکستان کی دولت مشترکہ میں شراکت اور 9 مارچ کو منائے جانے والے دولتِ مشترکہ ڈے پر سیکرٹری جنرل اور تمام ممبر ممالک کو مبارکباد بھی دی۔

وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ حملوں، بشمول یو اے ای پر ہونے والے حملوں، پر تشویش ظاہر کی اور پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا پیغام دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔