Wednesday, March 4, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم خطے کی صورتحال پر بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دیں، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی

وزیراعظم خطے کی صورتحال پر بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دیں، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خطے کی صورت حال پر ان کیمرہ بریفنگ کے لیے دعوت پر اپوزیشن کا موقف سامنے آ گیا ہے اور محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے سکیورٹی بریفنگ پارلیمنٹ میں دینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کوئی بریفنگ بلائی ہے، ہمارا مقف ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ یہ بات آپ وہاں وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بہتر ہو گا بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دیں، خطے کے حالات خطرناک ہیں لہذا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کل صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر رانا ثنااللہ اور طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل ساڑھے گیارہ بجے تمام پارٹی سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کیا ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کے لیے سب کو دعوت دی ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اپوزیشن لیڈران اور پارٹی سربراہان کو دعوت دینے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ان سے بات چیت ہوئی ہے اور انہیں کہا ہے کہ ذاتی اور جماعتی سیاست سے بالاتر ہو کر مشورے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔