اسلام آباد (سب نیوز)جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاونٹس کو بحال کردیا ۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی بھی مشروط اجازت دیدی۔
ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ڈکی بھائی کے فریزبینک اکاونٹس کو بحال کردیا۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پرویڈیواپلوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی، عدالت میں زیرالتوا کیس سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگوکریں گے۔
عدالت نے حکام دیا کہ آپکے چینل پر27ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے، اسکو ڈیلیٹ نہیں کرینگے، عدالت ے آئندہ سماعت پراین سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرلیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھاہے۔ پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی کے باعث سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاونٹس بحال، ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
