Friday, February 20, 2026
ہومپاکستانکیرئیر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے، جاوید انتظار

کیرئیر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے، جاوید انتظار

اسلام آباد (سب نیوز)کیرئیر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے۔ جسکا مقصد ملک کے لیے محنتی ،ایماندار افراد اور قیادت تیار کرنا ہے جب استاد اپنی کارکردگی کا اللہ اور نظام کے سامنے جوابدہ ہو جاتا ہے۔ تو اللہ کی نوازشات مختلف طریقوں سے اسکا مقدر بن جاتی ہیں ۔

چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور ٹیچر ٹریننگ کے اختتامی موضوع ادارتی سوچ اور نظریہ پر گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جب ادارے کا ہر فرد چاہے وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ، پرنسپل ، ٹیچر اور نان ٹیچنگ سٹاف ہو ، اپنی ذمہ داری محنت اور ایمانداری سے سر انجام دے تو ادارے کے نتائج بہتر اور طلبا کا مستقبل محفوظ اور کامیاب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کلسٹر 2 ناظر محمود عباسی، پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

جاوید انتظار نے کہا کہ ٹیچر ٹریننگ سیشن دراصل وہ پریکٹس ہے ۔ جس سے استاد طلبا کے بہترین نتائج ، اچھا انسان اور مسلمان بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ملک کا سب سے بڑا مسلہ بے ایمانی نہیں ایمانداری ہے۔ اساتذہ نے اپنی خدمات ایمانداری سے سرانجام دینے کی یقین دہانی اور عزم کا اعادہ کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔