اسلام آباد(آئی پی ایس)نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی روابط اور ہم آہنگی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
وزرائے خارجہ نے غزہ، مغربی کنارے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا اور فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
