ہوماسلام آبادآسٹریلوں ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

آسٹریلوں ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز)آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان، ٹموتھی کین، نے رمضان کے آغاز پر پاکستان کے لوگوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: جیسے ہی رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو رہا ہے، میں پاکستان کے لوگوں کو دل سے رمضان مبارک کہتا ہوں۔

آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں بہت سی مختلف قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں، اور وہاں آٹھ لاکھ سے زیادہ مسلمان ہماری کمیونٹی کا خوبصورت حصہ ہیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی آسٹریلین کمیونٹی جو اب ایک لاکھ چالیس ہزار سے بھی زیادہ ہے ہمارے دونوں ملکوں کی دوستی کو مضبوط بناتی ہے۔ آپ سب کو رمضان بہت بہت مبارک۔ امید ہے یہ مہینہ آسٹریلیا اور پاکستان کی دوستی کو اور بھی گہرا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔