Thursday, February 12, 2026
ہومتازہ ترینپہلی بار بیک وقت جنیوا میں پانچ زبانوں میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی شاندار نمائش

پہلی بار بیک وقت جنیوا میں پانچ زبانوں میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی شاندار نمائش

بیجنگ :چین کے نئے قمری سال کے موقع پر جشن بہار منانے کی تقریب جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو ، پانچ زبانوں یعنی انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں میں ایک ساتھ نشر کیا گیا،

جسے تقریب میں سب سے توجہ اور پزیرائی حاصل ہوئی ۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے جیا گوئی ڈے اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے مستقل نمائندوں سمیت چھ سو افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔