Thursday, February 12, 2026
ہومتازہ ترینبیرونی طاقتوں پر انحصار کر کے علیحدگی کی کوشش " کی سازش یقیناً ناکام ہو گی ، چینی وزارت خارجہ

بیرونی طاقتوں پر انحصار کر کے علیحدگی کی کوشش ” کی سازش یقیناً ناکام ہو گی ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں لائی چھنگ ڈے کے حالیہ غلط ریمارکس کے بارے میں کہا کہ لائی چھنگ ڈے کے ریمارکس نے ایک بار پھر “تائیوان کی علیحدگی ” کی اس کی ضد کو بے نقاب کیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ “امن کو تباہ کرنے والا، بحران پیدا کرنے والا، اور جنگ کی آگ کو ہوا دینے والا شخص ہے ۔

جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی ضد آبنائے تائیوان میں عدم استحکام کی جڑ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے کچھ بھی کہے یا کرے، وہ اس تاریخی اور قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا حصہ ہے، اور نہ ہی اس بین الاقوامی اتفاق رائے کو تبدیل کر سکتا ہے جو ایک چین کے اصول کے حوالے سے عالمی برادری میں موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو کوئی نہیں روک سکتا اور بالآخر یہ مکمل ہو کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ “غیر ملکی طاقتوں پر بھروسہ کرکے علیحدگی کی کوشش ” اور “طاقت کے ذریعے چین کی وحدت کی مخالفت ” جیسی کوششیں یقیناً ناکام ہو ں گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔