Thursday, April 16, 2026
ہومپاکستانلوگوں نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا،عطا اللہ تارڑ

لوگوں نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی پہیہ جام کال کو بری طرح مسترد کر دیا، عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ پہیہ جام خود ہی جام ہو گیا۔ لوگوں نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج اتوار بھی ہے اور گہما گہمی بھی، عوام نے تحریک انصاف کی پہیہ جام کال کو بری طرح مسترد کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔