Thursday, April 16, 2026
ہومپاکستانغزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر،اقوام متحدہ کو مزید موثر بنانے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، عاصم افتخار

غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر،اقوام متحدہ کو مزید موثر بنانے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، عاصم افتخار

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی مندب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون دہائیوں پرمشتمل شراکت داری کا تسلسل ہے۔

پاکستانی مندب عاصم افتخار نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا سعودی عرب پاکستان کا اہم معاشی شراکت دارہے، برادرانہ تعلقات اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات معاہدے کی بنیاد ہے، دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا دہشتگردحملے پاکستان کے امن اور معاشی استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں ، کالعدم ٹی ٹی پی اوربی ایل اے خطے میں بدامنی پھیلانیکی کوشش کر رہے ہیں،سرحد پارمحفوظ ٹھکانوں سے حملے منظم کیے جارہے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔مزیدکہا غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،اقوام متحدہ کو مزید موثر بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔