اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی، جو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور عوامِ پاکستان کی جانب سے صدر مرزیایوف کو دلی مبارکباد اور نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار تعلقات کو دی جانے والی غیر معمولی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدارتی دورہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
