Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10ہزار 806تک پہنچ گئی

ملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10ہزار 806تک پہنچ گئی

اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے گئے تھے اور ایک ہزار547 تاحال زیرتفتیش ہیں۔خیبرپختونخوا میں 970 اور پنجاب میں211 کیسز زیرتفتیش ہیں، بلوچستان میں 167، سندھ میں145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیرمیں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔