Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینچین اور تمام امن پسند ممالک کو جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،چینی وزارت خارجہ

چین اور تمام امن پسند ممالک کو جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو سے اسٹریٹجک مذاکرات کیے۔منگل کے روز اس موقع پر شوئیگو نے کہا کہ روس جاپان کی “دوبارہ عسکریت پسندی” کو تیز کرنے کی کوششوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

اس حوالے سے منگل کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور روس کا جاپان سے متعلق امور پر موقف انتہائی حد تک ہم آہنگ ہے ۔ جاپان کی تیز رفتار “دوبارہ عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس پر عالمی برادری اور خطے کے ممالک گہری تشویش رکھتے ہیں۔جاپان کی تیز رفتار “دوبارہ عسکریت پسندی” محض دعویٰ نہیں بلکہ ایک حقیقت اور عملی صورتِ حال ہے، جس کے واضح راستے اور اقدامات موجود ہیں۔چین اور تمام امن پسند ممالک کو جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی “دوبارہ عسکریت پسندی” کی کوششوں کو مل کر روکنا چاہیے تاکہ دوسری جنگ عظیم کی فتوحات اور مشکل سے حاصل کردہ عالمی امن کی مشترکہ حفاظت کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔