Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی و عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس سے دونوں اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے حزب اختلاف کے اراکین کے ساتھ خوشگوار تعلقات، پارلیمانی کمیٹیوں کے فعال نظام اور قومی اسمبلی میں تمام قائمہ کمیٹیوں کی مکمل فعالیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس سے نبرد آزما ہونے میں پرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان میں اس سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی جانب سے تعاون کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں، اسپیکر نے پارلیمان میں خواتین اور بچوں کے حقوق و فلاح و بہبود کے لیے قائم کمیٹیوں، بشمول جینڈر مینسٹریمنگ اور ومنز پارلیمنٹری کاکس اور پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال، کے فعال کردار کو بھی سراہا۔

برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے اسپیکر کے اراکین کو بلا تفریق ساتھ لے کر چلنے کے رویے کی تعریف کی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔