Monday, March 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزسرحدپار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے،کوشش ہے انہیں گرا ئونڈ میں جواب دیں: شاہین آفریدی

سرحدپار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے،کوشش ہے انہیں گرا ئونڈ میں جواب دیں: شاہین آفریدی

لاہور (سب نیوز )پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ سرحد پار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی رہی ہے،کوشش ہے انہیں گرانڈ میں ہی جواب دیں۔

لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹرکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ورلڈکپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں۔

کپتان پاکستان ون ڈے ٹیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس مرتبہ بھی اچھا کھیلیگی اور ٹائٹل جیتیگی، ہمارا مقصد جیت کے ساتھ پاکستان کو کرکٹرز مہیا کرنا ہوتا ہے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے گھٹنے کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، سوجن ہے ، جلد ٹھیک ہوجائیگی، وہ اگلے ہفتے بولنگ شروع کردیں گے۔بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی بیٹنگ پر کہا کہ ضروری نہیں ہے وہ ہر میچ میں ففٹی کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔