Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور

ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)فوجی سیمنٹ کمپنی کے ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو قمر حارث منظور نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، مستقبل قریب میں مزید ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں، ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈیلرز حضرات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے آنے والے سال میں بھی اسی جذبے سے کام کریں

ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے، اس سال کمپنی نے اپنی ترقی کی نئی منزلیں طے کی ہیں،جن میں ڈیلرز کی محنت اور پیشہ ورانہ عزم بنیادی حیثیت رکھتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارفوجی سیمنٹ کمپنی کی سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ کی اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈیلرز، پروجیکٹس، ایکسپوٹرز , ٹرانسپوٹرز اور سیمنٹ سے وابستہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی، تقریب کیشرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی کا فوجی سیمنٹ کے قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنے میں کراد کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ فوجی سیمنٹ نے اس سال 54 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو ایک ریکارڈ ہے، بر گیڈئر ریٹائرڈ صلاح دین ایوبی اس بات پہ زور دیا کہ ملکی کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے اور ایسے ایونٹس نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اہم ثابت ہوتے ہیں کمپنی کا مقصد اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرنا ہے جو نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہوں،جن میں زیر زمیں پانی کے استعمال ، پہاڑوں کی کٹائی ، شجرکاری ، متبادل رواج کے زرائع کا حصول اور علمی معیار اور نئی تحقیق پر مستقل عملدرآمد شامل ہیں

اس موقع پر تقریب کے شرکا کو کمپنی کی آئندہ سال کی حکمتِ عملی، نئے اہداف، اور جدید کاروباری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سال 2024/25 کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو خصوصی ایوارڈز اور شیلڈز پیش کی گئیں،تقریب میں فوجی سیمنٹ کی سینئر مینجمنٹ بریگیڈیئر کاشف نوید ، بر گیڈئر خرم مرزا ، عمر اشرف، سید کامران ، قیصر محمود شیخ اور عرفان نسیم شیخ نے بھی شرکت کی ، تقریب کی نظامت/نگرانی کے فرائض مینجر مارکیٹنگ /سیلز محمد اشرف ملک نے سرانجام دیئے ،پاکستان کے معروف گلوکار شان خان نے اپنی اردو اور پشتو گائیکی سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیے خصوصی ظہرانہ کا انتظام بھی کیا گیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔