اسلام آاد (سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا جس کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آوٹ کم رہتا ہے، کم ٹرن آوٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں،کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چودھری کو کل طلب کیا ہے اور سماعت ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور امیدوار کو نااہل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک لیگل اسکیم ہے، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، کمیشن وقتا فوقتا اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔
ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
