اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت چھٹا انٹریکٹو سیشن، سیشن میں عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے سینئر افسران و اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے
متعلقہ افسران نے ریفارم ایکشن پلان کے اہداف پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 89میں سے 30اصلاحاتی اقدامات مکمل، 44پر کام جاری ہے ، 14مزید اقدامات جلد شروع ہونگے، مقدمات نمٹانے کی شرح نئے کیسز سے بڑھ گئی۔ اجلاس میں آڈٹ اور مالیاتی شفافیت کو لازمی قرار دیا گیا
چیف جسٹس نے تمام محکموں کو اہداف جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور موثر انصاف آئینی فریضہ ہے ۔ اجلاس میں عدالتی اصلاحات میں افسران و ماہرین کی خدمات کو سراہا گیا، انصاف کے نظام میں جدت لانے اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا
