ہومپاکستانمحکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر، کے پی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباو 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔6 سے 9 ستمبر تک حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر ودیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
6 سے 8 ستمبر لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 ستمبر تک بلوچستان ے مشرقی، جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔7 سے 9 ستمبر تک دیر، سوات، باجوڑ، بونیر، صوابی، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازہ خان اور قریبی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔