ہومتازہ ترینوزیراعظم نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز تعینات کردیا

وزیراعظم نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز تعینات کردیا

لاہور،وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز تعینات کردیا،دونوں کی تعیناتی 3 سال کے لئے ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیزراجہ اور اسد علی خان کا نام بطور بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔ پی سی بی چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز (بی او جی)کے اجلاس میں کیا جاتا ہے اور امیدوار ہونے کیلئے بنیادی شرط بی او جی کا ممبر ہونا لازمی ہے۔دونوں ناموں کی منظوری وزیر اعظم عمران نے دی ہے، بی او جی دونوں ناموں میں سے ایک کا چئیرمین پی سی بی کا چناو کرے گا۔

rameez raja and asad ali khan notification

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔