اسلام آباد(آئی پی ایس )پہلے ویڈیو جنرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے ،نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام میں جاری اس رنگا رنگ کرکٹ میلے کی افتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب تھے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن پانچ میچز کھیلے گئے ۔ پہلا میچ رویلنز الیون اور انٹرنیشنل میڈیا کے درمیان کھیلا گیا جسے رویلنز الیون نے 26 رنز سے باآسانی جیت لیا ۔ اس میچ میں سلمان خان 12 گیندوں پہ 38 رنز بنا کہ مین آف دی میچ رہے ۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں اے آر وای نیوز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیو نیوز کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اے آر وائی نیوز کے محمد وقاص نے 27 گیندوں پہ 56 رنز سکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ تیسرا میچ ہم نیوز اور کوہ نور ٹی وی کے درمیان کھیلا گیا۔ ہم نیوز نے اس میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔ ہم نیوز کی طرف سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدنان نے 15 گیندوں پہ آڑسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ چوتھے میچ میں اے ٹی وی اور ابتک نیوز کے مابین کھیلا گیا ۔ ابتک نیوز نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ۔ ابتک نیوز کی طرف سے جمیل اعوان نے 8 گیندوں پہ انتالیس رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ پہلے دن کے پانچویں اور آخری میچ میں ٹونٹی فور نیوز نے دنیا ٹی وی کو 12 رنز سے شکست دی ۔ دنیا ٹی وی کے احتشام کیانی نے 19 گیندوں پہ 52 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے
پہلے ویڈیو جنرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
