ہومپاکستانایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری

ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد (سب نیوز)ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہرعبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی، چیف کمشنر اسلام آباد نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن ک یمطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں جیل کے اندر ٹرائل ہوگا،جیل ٹرائل کی منظوری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی۔
دونوں کیخلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت جیل میں ہوگی۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔