ریاض (سب نیوز)مدینہ منورہ پر میزائیل حملے کی ناپاک کوشش ناکام، کروز میزائل کو فضا میں تباہ کردیا گیا۔سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس کی دفاعی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنایا۔حکام کی جانب سے تاحال میزائل داغے جانے کے مقام،ممکنہ ہدف اور واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مدینہ منورہ پر میزائیل حملے کی ناپاک کوشش ناکام، کروز میزائل کو فضا میں تباہ کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
