Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحسین حقانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

اسلام آباد،امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کا فیصلہ ، ایف آئی اے نے انٹر پول کو حسین حقانی کی حوالگی اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا ، حسین حقانی کیخلاف 2018میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو 20لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی طرف سے 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو 20لاکھ ڈالر نقصان پہنچانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا جس پر ایف آئی اے کی طرف سے مقدمے کا چالان بھی عدالت عظمیٰ میں پیش کیا جا چکا ہے ۔ حسین حقانی کے غبن کیس میں اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی طرف سے ملزم کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ ملزم حسین حقانی مفرور ہیں اور انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، انٹرپول ملزم حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے ۔
FIA 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔