Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومسائنس و ٹیکنالوجیسوشل میڈیا اسٹار فائقہ علی نے سنیک ویڈیو سے اشتراک کر لیا

سوشل میڈیا اسٹار فائقہ علی نے سنیک ویڈیو سے اشتراک کر لیا

اسلام آباد،پاکستان کی معروف، بے باک اور پر اعتماد کنٹینٹ کریٹر فائقہ علی جو کہ سنیک ویڈیوپر دس لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ بااثر سنیکرز میں سرفہرست ہیں نے سنیک وڈیوز سے اشتراک کرلیاہے،تیزی سے یہ مقبولیت حاصل کرنے والی فائقہ علی کے بے باک اور منفرد انداز سے سنیک وڈیو کے صارفین محظوظ ہوں گے، فائقہ علی کے کانٹینٹ کو عام صارفین اور مشہور ستاروں سے یکساں پزیرائی مل رہی ہے۔
حال ہی میں ان کے فینز نے جنید اکرم کے شو، جسٹ سنیکڈ پہ ان کی شرکت کو بہت پسند کیا، ان کا دوٹوک انداز ہ نہیں سب سے منفرد کرتا ہے۔ حال ہی میں علی گل پیر نے بھی ان سے متاثر ہو کر اپنے خاص مزاحیہ انداز میں ان کی ایک پیروڈی وڈیو بنائی۔ یہ وڈیو سنیک وڈیو پہ بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ فائقہ اور علی نے آگے بھی مزید مشترکہ وڈیوز بنانے کا اشارہ کیا ہے جس کے لیے ان کے مداح بڑی بے صبری سے منتظر ہیں۔ فائقہ علی کا شمار مشترکہ وڈیوز کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ اپنی مقبولیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، فائقہ نے کہا کہ میں اپنے فینز کی بہت شکر گزار ہوں، اور چاہتی ہوں کے زیادہ سے زیاد لوگ سنیک وڈیو کی دنیا میں شامل ہوں، کیوں کی بہت جلد میں بہت منفرد اور مزیدار وڈیوز کی سیریز شائع کرنے والی ہوں فائقہ نے بتایا کے ان کے آنے والی مشترکہ وڈیوذ بہت دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت منفرد بھی ہوں گی۔ انہوں نے بتایاکے ان کی آنے والی وڈیوز میں سنیک وڈیو کے صارفین پاکستان کے سب سے مشہور سوشل اور شوبز ستارے دیکھ سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک لای سیشن بھی شروع کرنے والی ہیں جس میں ان کے فینز براہ ِراست ان سے بات چیت کر سکیں گے اور ہر ہفتے کوئی نیا ٹرینڈ بھی متعارف کیا جائے گا جس سے سنیک وڈیو کی دنیا اور بھی زیادہ پر لطف ہو جائیگی۔واضح رہے سنیک وڈیو پاکستان میں مختصر دورانیے کی وڈیوز بنانے کا سب سے مقبول ترین پلیٹ فارم بن کر سامنے آیاہے۔ اِ س کا جمہوری طرز، جدید فیچرز، اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ ملک کے ہر کونے سے نوجوانوں اور مشہور ستاروں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ سنیک وڈیو بے شمار مزیدار اور تفرحی وڈیوز فراہم کرتا ہے۔ اس پر کامیڈی، فیشن، پالتو جانورں کی وڈیوذاور گیمنگ سے منسلک بھرپور مواد دیکھا اور بنایا جا سکتا ہے۔ سنیک وڈیو تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کا اور صارفین کے فن کو دنیا بھر میں پھیلانے کا حدف رکھتا۔ یہ اپلیکشن استعمال کرنا بہت آسان ہے،اور اس میں وڈیوز تخلیق کرنا بے حد آسان ہیں۔ اس کے ایفکٹس، فلٹرز اور میوزک کے زریعے صارفین کو اپنی وڈیوز بنانے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ہر صارف اپنی وڈیو خود بھی تخلیق کر سکتا ہے اور دوسروں کی وڈیوز کو بھی سراہ سکتا ہے۔ اس میں دوسرے وڈیو تخلیق کرنے والوں کو اپنے فرینڈ لسٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔