Monday, June 30, 2025
ہومکامرسسی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط‘‘ پر نظر ثانی

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط‘‘ پر نظر ثانی

بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تحت فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کا قیام ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی اہم اور بڑے فرائض پر متحد مرکزی قیادت کو بہتر بنانے اور اہم کاموں پر عملدرآمد کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم ادارہ جاتی انتظام ہے۔

” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کےقوائد و ضوابط ” کا اجراء، اس ادارے کے قیام، فرائض اور آپریشن کو مزید معیاری بنانے اور بڑے کاموں پر اعلیٰ سطحی ڈیزائن، مربوط کوآرڈینیشن، مجموعی فروغ اور نگرانی اور نفاذ کے افعال اور کرداروں کو بروئے کار لانے کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔