Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومپاکستانبھارتی دعوے مسترد، پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی جنگی بندی کی درخواست، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی دعوے مسترد، پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی جنگی بندی کی درخواست، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی۔

دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی، اس کے برعکس پاکستان نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، نائب وزیراعظم نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اس بات کو واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بشمول سعودی عرب اور امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔