Friday, May 15, 2026
ہومدنیاشہری خوفزدہ ہوکر ملک نہ چھوڑیں ، طالبان

شہری خوفزدہ ہوکر ملک نہ چھوڑیں ، طالبان

کابل ، افغانستان پر طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغان شہریوں نے مساجد میں آج پہلا جمعہ ادا کیا۔طالبان کی جانب سے مساجد کے اماموں کو جاری کیے گئے پہلے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب مساجد کے اماموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کابل اور ملک کے تمام صوبوں میں اسلامی نظام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔طالبان نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ مساجد کے امام شہریوں کو ملک و قوم کی ترقی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں اور ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔طالبان نے کہا ہے کہ آئمہ کرام شہریوں کو سمجھائیں کہ وہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔دریں اثنا طالبان قیادت نے طالبان اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔