Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانعاصم افتخار دفترخارجہ کے نئے ترجمان

عاصم افتخار دفترخارجہ کے نئے ترجمان

اسلام آباد،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کو آسٹریلیا میں سفیر تعینات کر دیا گیا، عاصم افتخار نئے ترجمان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے مطابق زاہد حفیظ کی جگہ عاصم افتخار کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا۔زاہد حفیظ آسٹریلیا میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے انہیں وہاں سفیر تعینات کیا گیا ہے وہ جلد وہاں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔دفتر خارجہ کے سابق ترجمان زاہد حفیظ کے پاس ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا کا بھی چارج تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔