اسلام آباد،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی گئی ہے،یہ سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ارسال کی گئی ہے جس میں اگست کے آخری ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 یا 27 اگست کو بلاے جانے کا امکان ہے ،مشترکہ اجلاس سے صدر عارف علوی خطاب کرینگے،صدر کے خطاب کے ساتھ ہی چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا ،آئین کے ارٹیکل56 کے تحت نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر کے خطاب سے ہوتا ہے ،صدر اپنے خطاب میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا احاطہ کرینگے ،ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں ،مشترکہ اجلاس کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جاے گی ،مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی ،قومی اسمبلی تیسرے پارلیمانی سال میں کیلنڈر ائیر کے 130 دن پورے کر چکی ہے۔
تین سال کیسے رہے؟ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
