Sunday, May 17, 2026
ہومدنیاملائیشیا کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

ملائیشیا کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

کوالالمپور،ملائیشیا کے شاہی محل کے بیان کے مطابق جتنی جلدی ممکن ہوگا، شاہ ایک نئے وزیر اعظم کو نامزد کریں گے۔ ملک کے وزیر اعظم محی الدین یاسین سیاسی رسہ کشی کے سبب پیر کے روز مستعفی ہو گئے تھے۔ملائیشیا میں شاہی محل نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل سیاسی بحران کی وجہ سے عالمی وبا کے ماحول میں انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس لیے شاہ الاسلطان عبداللہ جتنی جلدی ممکن ہو گا ایک نئے وزیر اعظم کو نامزد کر دیں گے۔بیان کے مطابق، ”نامزدگی کے بعد امید وار کو پارلیمان میں اعتماد کے ووٹ حاصل کرنا ہو گا۔” اس سلسلے میں سلطان نے تمام سیاسی جماعتوں کو وزارت عظمی کے عہدے کے لیے اپنے امیدواروں کے نام آج جمع کرانے کے احکامات بھی دیے تھے۔ملائیشیا کے آئین کے مطابق بادشاہ کے اختیارات علامتی ہیں اور وہ جس امیدوار کے بارے میں یہ سمجھیں کہ اسے زیادہ حمایت حاصل ہے اسے وزیر اعظم نامزد کر سکتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایوان میں ہوتا ہے اور امیدوار کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہو تا ہے۔ملک میں تازہ سیاسی بحران اس وقت شروع ہوا جب طویل سیاسی کشمکش کے بعد وزیر اعظم محی االدین یاسین مستعفی ہو گئے۔ ایک طرف خود ان کی جماعت کے لوگ ان سے خوش نہیں تھے جبکہ کووڈ 19 سے نمٹنے میں ان کی مبینہ خامیوں کی وجہ سے عوام میں بھی ان کے خلاف ناراضگی پائی جاتی تھی۔محی الدین یاسین کے استعفے کے بعد حکمراں جماعت یونائیٹیڈ ملائیشیا نیشنل آرگنائیزیشن (یو ایم این او)نے محی الدین کی سابقہ حکومت میں نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع اسماعیل صابری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سابقہ حکومت میں شامل بعض دیگر جماعتوں نے بھی ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق انور ابراہیم کے لیے پارلیمان میں اکثریت کے لیے 111 ووٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہو گا۔ تین سیاسی جماعتوں پر مشتمل ان کے اتحاد کے پاس صرف 88 ارکان پارلیمان ہیں اور اگرحزب اختلاف کی دیگرتمام جماعتیں بھی ان کی حمایت کریں تب بھی انہیں زیادہ سے زیادہ 105 ارکان کی حمایت حاصل ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔