Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانوزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ، حج انتظامات پر اظہار اطمینان

وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ، حج انتظامات پر اظہار اطمینان

مکہ مکرمہ(سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے عزیزیہ میں قائم پاکستان حج مشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر مکہ ذولقفقار خان، ڈائریکٹر مکہ عارف را، جبکہ مدینہ منورہ سے زوم کے ذریعے ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اور دیگر اعلی حکام نے وفاقی وزیر کو مختلف شعبوں کی کارکردگی اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستانی عازمینِ حج کی سہولت، آرام اور آسائش کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سعودی حکومت کے انتظامات کو مثالی اور لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ایک عظیم ذمہ داری ہے اور عازمینِ حج کی میزبانی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مثر بنایا جائے تاکہ حجاج کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے کہا کہ حج انتظامات کے پلاننگ فیز کو مزید مربوط اور مثر بنایا جا رہا ہے تاکہ آئندہ برسوں میں بھی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ پاکستان حج مشن اس وقت تقریبا ایک لاکھ 19 ہزار سرکاری عازمینِ حج کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے علاقوں عزیزیہ، حئی نسیم اور بطحا قریش میں مجموعی طور پر 273 رہائشی عمارات حاصل کی گئی ہیں جہاں پاکستانی حجاج کو معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نے مشاعر مقدسہ کے ایام میں عازمین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1966 متعارف کروائی ہے۔ ان کے مطابق رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر نماز سے 30 منٹ قبل سعودی شٹل سروس عارضی طور پر بند کر دی جاتی ہے تاکہ ٹرانسپورٹ نظام کو منظم رکھا جا سکے۔ اسی بنا ہر پاکستانی عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی نماز کی ادائیگی کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ قبل رہائش گاہ سے روانہ ہوں ڈائریکٹر مکہ عارف را نے بریفنگ میں بتایا کہ ایامِ حج کے انتظامات کے سلسلے میں طوافہ کمپنیوں اور سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ تمام امور بروقت مکمل کیے جا سکیں۔فوڈ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ امسال کھانے سے متعلق شکایات ایک فیصد سے بھی کم رہی ہیں جو انتظامات کے مثر ہونے کا ثبوت ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں حرم ٹرانسپورٹ کے لیے 450 بسیں فراہم کی گئی ہیں، تاہم بڑھتے ہوئے رش اور سکیورٹی چیکنگ کے باعث ٹریفک کا دبا زیادہ ہے۔دریں اثنا ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں تمام پاکستانی عازمینِ حج کو ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمینِ حج کو مرکزیہ کے علاقے میں رہائش فراہم کی گئی ہے، جس سے زائرین کو مسجد نبوی ۖ تک آسان رسائی حاصل ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔