Sunday, May 17, 2026
ہومدلچسپدنیا میں سب سے چوڑے تنے والا درخت

دنیا میں سب سے چوڑے تنے والا درخت

میکسیکو سٹی،میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے جسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔ مقامی زبان میں اسے ٹیول کا درخت کہا جاتا ہے جو اس قصبے کی شناخت بھی ظاہر کرتا ہے ،اس کا تعلق درختوں کی نوع مونٹیزوما سائپرس سے ہے۔درخت کے تنے کا پھیلا ؤ138 فٹ ہے جس کا احاطہ کرنے کیلئے کم از کم 30 بالغ افراد کو اپنے ہاتھ پھیلا کر دائرے کی شکل میں اس کے گرد کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔